مہمند، پاک فوج کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پاک فوج کے زیر اہتمام اپر مہمند کے مختلف علاقوں میں غریب عوام کے علاج معالجے کیلئے فری میڈیکل کیمپوں کا سلسلہ جاری ہے،. فری میڈیکل کیمپوں میں پاک فوج کے پیشہ ور اور ماہر ڈاکٹروں نے علاقے کے 3395 مریضوں کا معائنہ کیا جبکہ مریضوں کو علاج اور مفت ادوایات فراہم کی گئی.

اس کے علاوہ فری میڈیکل کیمپوں کے علاوہ پسماندہ علاقے کے تعمیر و ترقی کے لئے پاک فوج کے زیر انتظام مختلف پراجیکٹس جاری ہے۔

پاک فوج کے 103بریگیڈ کا قومی جذبے سے سرشار جوانوں کے زیر اہتمام اپر مہمند کے مختلف علاقوں مامد گٹ، بھاؤتہ، شیخ بابا گلونو، اور سوران بھادر کلے میں رواں سال چار فری میڈیکل کیمپس لگائے گئے جہاں پر علاقے کے غریب اور نادار مریضوں کا مفت معائنہ اور علاج کیا گیا جس میں 1011 مرد، 1385 زنانہ اور اور 999 بچے شامل ہیں۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے میڈیکل کیمپس وقتاً فوقتاً لگتے رہنے چاہیئں تاکے جو اپنے بیماریوں کے علاج کی استطاعت نہیں رکھتے وہ بھی مستفید ہوں