کورونا وائرس : محکمہ بلدیات کے زیرِ انتظام تمام پارکس بند

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

خیبر پختونخوا میں محکمہ بلدیات کے زیرِ انتظام تمام پارکس بند کر دیئے گئے۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام کے مطابق عوامی پوائنٹس عارضی طور پر بند کر دیئے گئے جبکہ فیصلے کا اطلاق تمام خیبر پختونخوا پر ہوگا۔

کامران بنگش کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے تحت اقدام اٹھایا گیا، غیر ضروری عوامی جوڑ کو کو کم کرنا چاہتے ہیں، فیصلہ صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کیا۔

ٹویٹ میں بتایا گیا کہ تاحال پبلک سیفٹی اولین ترجیح ہے، عوام سے محتاط رہنے کی توقع ہے، مل کر ہم کورونا کو شکست دے سکتے ہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کے احکامات پر آج رات 12 بجے کے بعد طورخم سرحد بند کر دی جائے گی جو 14 دن کیلئے بند رہے گی، پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق طورخم سرحد پر یومیہ اوسطاً 8 ہزار مسافر آمدورفت کرتے ہیں جبکہ یومیہ اوسطاً 7 سو مال بردار گاڑیاں افغانستان آتی جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے مختلف قسم کے اقدامات اٹھا رہی ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے ایران کے ساتھ ملحقہ بارڈرز کے علاوہ پاک افغان طورخم بارڈر کو بھی دو ہفتوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

طورخم سرحد آج رات 12 بجے بند کر دی جائے گی جس کی وجہ سے سرحد پر پیدل لوگوں اور مال بردار گاڈیوں کا رش بنا ہوا ہے۔