غنی خان کی 24 ویں برسی، ”غنی خان میلہ” کل سجے گا

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

پشتو زبان کے عظیم شاعر، مجسمہ ساز اور فلسفی خان عبدالغنی خان المعروف غنی خان کی 24ویں برسی کے موقع پر ”غنی خان میلہ” کی ایک روزہ تقریب کل بروز اتوار 15مارچ 2020ء کو منعقد ہو رہی ہے۔

باچا خان مرکز پشاور میں منعقدہ تقریب کا آغاز سہ پہر دو بجے ہوگا۔

تقریب کے پہلے مرحلے میں ”د غنی خان رنگونہ” کے عنوان سے پینٹنگ کے مقابلے ہوں گے جس میں خیبر پختونخوا کے نامور آرٹسٹ غنی خان کی فکر اور ان کے کام کے حوالے سے فن پارے بنائیں گے۔

دوسرے مرحلے میں صوبہ بھر سے دانشوران، ادیب اور شعراء عظیم شاعر، دانشور، فلسفی اور مجسمہ ساز کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

پروگرام کا اختتام محفل موسیقی سے ہوگا جس میں نامور پشتون فنکار غنی خان کا کلام پیش کریں گے۔

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان شرکاء سے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔