کوروناوائرس: خیبر پختونخوا میں تعلیمی ادارے 15 روز کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیےخیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھرکے تعلیمی ادارے 15 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ انتہائی اہم فیصلہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ نے صوبہ بھر کی تعلیمی ادارے 15 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی کابینہ نے اجلاس میں تمام ہاسٹلوں کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے تمام فیسٹیولز اور جیلوں میں ملاقاتیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صوبہ بھر میں  سیاسی اور پبلک اجتماعات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی کابینہ نے کہا کہ طورخم بارڈ رسے متعلق فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔