جنوبی وزیرستان: پاک فوج کی کامیاب ریسکیو آپریشن

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں چوبیس گھنٹوں سے زیادہ عرصہ تک برف میں پھنسے ایک کمسن بچہ سمیت چار افراد کو پاک فوج نے ریسکیو کرتے ہوے باحفاظت شکئی تک پہنچا دیا.

جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا کی جانب سے کانی گرم میں برف باری کا نظارہ دیکھنے کے لئے مقامی سیاح جس میں چار افراد سمیت ایک کمسن بچہ کانی گرم آ رہے تھے کہ رزمک – وانا روڈ پر شروانگی کے قریب برف باری میں ان کی گاڑی پھسن گئی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے موبائل کے زریعے مقامی صحافیوں سے رابطہ کیا جس پر انہوں نے پاک آرمی کے 55 بریگڈ سے مدد کی اپیل کی اور اسطرح پاک فوج کے جوانوں پر مشتمل ریسکیو ٹیم نے ہیمیں نکال کر شکئی تک بحفاظت پہنچا دیا.

یاد رہے کہ یہ افراد پچھلے چوبیس گھنٹوں سے برف میں پھنسے ہوئے تھے اور قریب آبادی نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات سے دوچار تھے جس پر پاک فوج نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ان کو باحفاظت ریسکو کردیا ۔

قبائلی عمائدین نے پاک فوج کے اس اقدام کو سہراتے ہوئے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ برف باری شروع ہونے کی صورت میں اگے جانے کی کوشش نہ کریں اور پہاڑی علاقہ اور آبادی نہ ہونے اور برف باری و سخت سردی کی وجہ سے ان کی جانیں چلی جاسکتی ہیں۔

ملک کی دیگر حصون کی طرح جنوبی وزیرستان کے بالائی علاقوں میں پچھلے تین دنوں سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور پیر غر ،بدر کے علاقوں میں تین فٹ تک برف پڑ چکی ہے .

شدید برف باری کی وجہ سے پورا علاقہ سخت سردی کی لپیٹ میں ہے جبکہ دوسری جانب برف باری کے موسم سے اپنے لطف اندوز ہونے کے لئے اندرون ملک پنجاب اورخیبر پختونخوا کے دیگر شہروں سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔