باجوڑ کے تعلیمی اداروں کی آباد کاری و بحالی کے لیے گرانٹ منظور

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

باجوڑ کے تعلیمی اداروں کے ری ہیبیلیٹیشن کیلئے چھ کروڑ اونتھر لاکھ اسی ہزار روپے گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ٹیکنیکل کوارڈینیٹر معراج الدین نے میڈیا نمائندوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ فنڈ پی، ٹی، سی Parents-Teacher-Council کے ذریعے سکولوں کو فراہم کیا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ آباد کاری و بحالی کے لیے سکولوں میں پانی کی فراہمی، گروپ لیٹرین اور واش روم، روم ریپیئر اور سکولوں کیلئے باونڈری وال اور پلے ایریاز اولین ترجح ہیں جبکہ مذکورہ سکولوں میں کام کے معا ئنے کیلئے سکول پرنسپل اورعلاقائی کمیونٹی چیئرمین کو ہائر کیا جائیگا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 188 سکولوں میں گروپ لیٹرین اور واش رومز، 65 سکولوں میں پلے ایریاز ، 291 کمروں کو ری ہیبیلیٹیٹ جبکہ باونڈری کے بغیر 40 سکولوں کو بھی فعال کیا جائیگا۔