چئرمین ہلال احمر پاکستان برائے ضم شدہ اضلاع کا دورہ مہمند

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

چئرمین ہلال احمر پاکستان برائے ضم شدہ اضلاع آصف خان محسود سمیت سیکٹری سید کمال محسود اور انکی ٹیم نے ہلال احمر مہمند برانچ کا دورہ کیا۔ چئرمین آصف خان محسود نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان کے رضاکاروں کی محنت اور انسانی ہمدردی کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ہلال احمر مہمند برانچ کے سیکٹری فوزی خان نے چئرمین کو برانچ کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ آصف خان محسود نے ہلال احمر مہمند برانچ کے سٹاف کی محنت اور کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے سکول سیفٹی پروگرام کے تحت 22 سکولوں میں سکولز سیفٹی کٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر جدی خان بھی موجود تھے۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چئرمین آصف خان محسود نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان متاثرہ علاقوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فلاحی کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں آئندہ 3 سالوں میں 100 ملین مختلف درخت لگائنگے۔

بعد ازاں چئرمین آصف خان محسود نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مہمند سید سیف السلام اور ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسرمحمد صدیق کے ہمراہ ہیڈکوارٹر غلنئ میں پودہ لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ 13 سال میں چئرمین ہلال احمر پاکستان برائے ضم شدہ اضلاع کا یہ پہلا دورہ ہے۔