ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع اورکزئی نثار احمد خان نے ضلع میں جاری پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے لوئر اورکزئی کا دورہ کیا.
دورے کے دوران دسوار علی کے ہمراہ انہوں نے مختلف علاقوں چھاپری فیروز خیل، دانہ خلہ ابلن ستوری خیل بیزوت اتمان خیل بر محمد خیل منی خیل کا جاری پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور لوئر اورکزئی میں تمام ناکہ بندیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیموں کو تحفظ اور سخت سیکیورٹی دی جائے تاکہ پولیو ٹیمیں ضلع اورکزئی کے گائوں اور گھر گھر تحفظ اور بلا کسی خوف و خطر کے پہنچیں اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔
اس موقع پر ڈی پی او نے والدین سے اپیل کی کہ وہ ہر صورت میں اور لازمی طور پر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ آپ کے بچے زندگی بھر کی معذوری سے بچ جائیں ۔