بنوں، کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشتگرد گرفتار

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بنوں میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے چار دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی ٹی ڈی بنوں نے تھانہ کینٹ کے علاقہ آزاد منڈی، بنوں میران شاہ روڈ پر ناکہ بندی کر کے پولیس پہ بم حملوں میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد شیرا علی ولد گل دراز سکنہ سیفلی کابل خیل، امیر طواف ولد ظاہر خان سکنہ میاں می کابل خیل شمالی وزیرستان کو بنوں داخلی پوسٹ پہ گرفتار کر لیا۔

اسی طرح مصدقہ اطلاع پہ کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد شفیع الرحمان ولد لعل مرجان سکنہ میاں می کابل خیل، صدیق اللہ ولد رسول خان سکنہ دتہ خیل میران شاہ جو کہ جنرل بس سٹینڈ پہ موجود تھے کو موقع پہ گرفتار کر لیا ہے۔

خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے تمام افراد کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور دہشتگرد پھر کسی انسانیت سوز کارروائی کی منصوبہ بندی بھی کر رہے تھے۔