شہید کرنل مجیب الرحمٰن کی نماز جنازہ ادا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

گذشتہ روز ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے کرنل مجیب الرحمٰن کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات میجر جنرل احسان محمود خان نے نماز جنازہ کی امامت کی، اس موقع پر سابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ہدایت الرحمٰن، وزیراعلٰی گلگت بلتستان اور شہید کے عزیز و اقارب سمیت ہزاروں افراد کی شرکت کی۔

نمازہ جنازہ سے قبل شہید کے جسد خاکی کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا، اس موقع پر لوگوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے، نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کرنل کے جسد خاکی کو تدفین کیلئے ان کے آبائی گاؤں بونجی روانہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاک فوج نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو جنہم واصل کیا تھا، جبکہ کرنل مجیب الرحمٰن نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کرنل نے بیوہ، تین بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑی ہے۔