شمالی وزیرستان کے پیادوں میں موبائل فون تقسیم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شمالی وزیرستان نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے شمالی وزیرستان کے پیادوں میں موبائل فون تقسیم کئے.

جوڈیشنل کمپلیکس بنوں میں ضلع شمالی وزیرستان کے پیادوں میں پراسز سرورز میں ضلعی عدلیہ کی جانب سے موبائل فون کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر شمالی وزیرستان عدلیہ کے سول جج ، سنیئر سول جج ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کے علاوہ کثیر تعداد میں سٹاف نے بھی شرکت کی.

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شمالی وزیرستان محمد آصف خان نے تمام پیادوں کو موبائل سیٹ بمع سیم حوالے کئے اور اس امید کا اظہار کیا کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے فریقین پر عدالتی احکامات کی تعمیل احسن طریقے سے اور بروقت تعمیل ممکن ہوگی.

اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ پیادے بھی اپنی تمام قوت سرف کریں گے اور عدالتی نظام احکاما ت کی تعمیل بر وقت کر سکیں گے ۔