مہمند میں زیتون کے باغات اور ماربل انڈسٹری لگانے کا اعلان

وزیر اعظم عمران خان نے ضلع مہمند میں زیتون کے باغات اور ماربل انڈسٹری لگانے کا اعلان کردیا ۔

ضلع مہمند میں احساس کفالت پروگرام کے افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ قبائلی علاقوں کے عام نے کس طرح کی مصیبتوں کو برداشت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند میں بہترین قسم کے زیتون کی پیداور ہوسکتی ہیں جس کیلئے ہم یہاں پر زیتون کے باغات لگارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیتون کا تیل نہ صرف صحت کیلئے بھی اچھا ہے اور اس سے زمیندار اور غریب طبقہ اوپر اٹھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال نوجوانوں کو اسکالر شپس دیں گے اور اس سلسلے میں قبائلی علاقوں کے ڈھائی ہزار نوجوانوں نے اسکالر شپس کے لیے اپلائی کیا ہے۔

مہمند میں بہترین قسم کا سنگ مرمر کا ماربل ملتا ہے۔ مہمند میں سنگ مرمر کی انڈسٹری لگائیں گے جبکہ مہمند ڈیم سے قبائلی علاقوں میں پینے کا پانی فراہم کریں گے۔

افغانستان میں امن معاہدے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا افغانستان میں امن کیلئے میرے دل سے دعا نکلتی ہے، ہماری کوشش ہے افغانستان میں امن ہو، 40 سال سے افغانستان کے لوگوں پر عذاب آیا ہوا ہے اور کبھی ایک جنگ اور کبھی دوسرے جنگ ہو برداشت کررہے ہیں، اللہ کرے افغان امن کامیاب ہو۔

عمران خان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کا تجارت ہو جس پر انہوں نے مہمند میں پاک افغان بارڈر تجارت کیلئے کھولنے کا اعلان بھی کیا