باجوڑ سکاوٹس کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے تصویر اور خبر پر ایکشن

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

باجوڑ سکاوٹس کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے سکول کے بچے کی تصویر اور خبر پر ایکشن لیتے ہوے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 کے جماعت پنجم کے طالب علم ذاہد ولد خیر رحمان کے ساتھ باجوڑ سکاٹس میں ملاقات کی.

اس موقع پر باجوڑ سکاٹس 171 ونگ نے اس بچے اور ان کے خاندان کے تعلیم ، صحت اور کفالت کی ذمہ داری اپنے ذمہ دری لیتے ہوے بچے کو سکول کے کپڑے ، کاپیاں، بیگ ، جوتے سمیت گھر کے لیے تمام ضروریات کے اشیا دیئے۔

سیکٹر کمانڈر نارتھ اور کمانڈنٹ باجوڑ سکاٹس نے کہا کہ پاک افواج باجوڑ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہیں اور ایسے غربت سے دوچار لیکن تعلیم کے حصول کے جذبے سے سرشار بچوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔

بچے کے والد اور استاد احمد سالار نے پاک فوج اور کمانڈر سیکٹر نارتھ کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاک فوج اسی طرح فلاح و بہبود کے کاموں میں پیش پیش رہے گی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز سوشل میڈیا پر اس بچے کے تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں بچہ پھٹے پرانے کپڑوں میں امتحانی ہال میں بیٹھ کر امتحان دے رہا تھا جس پر کمانڈر سیکٹر نارتھ باجوڑ بریگیڈئیر غلام محمد ملک اور کمانڈنٹ باجوڑ سکاٹس کرنل سلیمان خالد نے ایکشن لیا اور اتوارد کے دن انہیں اپنے پاس بلاکر اس کے تمام ضروریات پاک فوج کے جانب سے ہدیہ کیے۔