خیبر پختونخواہ : جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرری و تبادلے

محکمہ ہائیر ایجوکیشن خیبر پختونخواہ نے صوبے کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے۔

محکمہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر مسرور الہی بابر تین سال کیلئے ایگریکلچر یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان جبکہ عبدالولی خان یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان لکی مروت یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

اسی طرح کوہاٹ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد کا تبادلہ ہزارہ یونورسٹی مانسہرہ، پروفیسر ڈاکٹر شاہد خٹک وائس چانسلر سی یو آئی ایبٹ آباد کو یونیورسٹی آف انجنیئرنگ مردان جبکہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر خان کو ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ہ۔

دوسری جانب وائس چانسلر یونیورسٹی آف مالاکنڈ پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کا تبادلہ ڈیرہ اسماعیل خان یونورسٹی، پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی کا تبادلہ خوشحال یونیورسٹی کرک جبکہ پروفیسر ڈاکٹر شبانہ کاظمی کو وومن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر تعینات کی گئی ہیں۔