قبائلی اضلاع انتخابات: مجموعی ٹرن آوٹ 26.27 فیصدرہا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع کے 16 صوبائی حلقوں کے انتخابات میں ٹرن آوٹ کی تفصیلات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی اضلاع میں مجموعی ٹرن آوٹ 26.27فیصدرہا،سب سے زیادہ ٹرن آوٹ پی کے 109 کرم ایجنسی میں 40.10 فیصد رہا جبکہ سب سے کم ٹرن آوٹ پی کے113 شمالی وزیرستان میں 16.10فیصد رہا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مرد ووٹرز کا مجموعی ٹرن آوٹ 31.42فیصدرہا جبکہ خواتین ووٹرز میں مجموعی ٹرن آوٹ 18.63 فیصد رہا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی سولہ نشستوں کے ابتدائی مکمل نتائج جاری کردیئے۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن چودہ روز میں جاری کرے گا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد امیدواروں نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے 5 اور جمعیت علمائے اسلام (ف)نے 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ ایک ایک نشست جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی کے حصے میں آئی۔