شمالی وزیر ستان : 8 سالہ موٹیویشنل سپیکر کا پاک آفغان بارڈ کا دورہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

شمالی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقہ کزا مداخیل کے رہائشی 8سالہ موٹیویشنل سپیکر لائق منان نے غلام خان بارڈر کا دورہ کیا.

موٹیویشنل سپیکر لائق منان نے آرمی آفیسران سے ملاقات سمیت پاک آفغان بارڈ ر غلام خان کے زیرہ پوائنٹ کا دورہ کیا جبکہ جی او سی شاکر اللہ خٹک صاحب نے ننھے موٹیویشنل سپیکر لائق منان خان کو چھوٹی عمر میں تقریر کرنے پر حوصلہ افزائی کیلئے گفٹ اور نقد انعام دیا۔

موٹیویشنل سپیکر لائق منان نے افسران سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی جس پر گزشتہ روزوہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شمالی وزیر ستان شفیع اللہ گنڈہ پور کے دفتر پہنچے جہاں پر اُن سے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی.

اس موقع پر کرنل نوید نے پاک افغان بارڈر کے حوالے سے موٹیویشنل سپیکر لائق منان کو خصوصی بریفنگ دی اور اُنہیں دونوں ممالک کے مابین ہونے والی تجارت اور دیگر امور کی طریقہ کار سے آگاہ کیا.

اس موقع پر لائق منان کا کہنا تھا کہ یہ اُن کی دیرینہ خواہش تھی کہ وہ شمالی وزیر ستان کا تفصیلی دورہ کرے اور یہاں پر ہونے والی ترقیاتی کاموں سمیت دیگر سرگرمیوں کو اپنے تقاریر کا حصہ بنائیں.

اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے دوسرے دورے میں شمالی وزیر ستان کے مختلف سکولوں کا دورہ بھی کریں گے جس میں وہ یہاں کے طلبہ کی حوصلہ افزائی کریں گے اور تعلیم کی طرف اُن کی توجہ مبذول کرانے کوشش کریں گے تاکہ یہ خطہ تعلیم کی روشنی سے آراستہ ہو کر ترقی کے منازل طے کر سکے.

اس موقع پر ڈی پی او شمالی وزیر ستان شفیع اللہ گنڈہ پور نے اُنہیں تعریفی سند سے بھی نوازا۔