باجوڑ میں پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود صاحب اور کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس سلیمان خالد صاحب نے ڈی سی آفس میں بچے کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا

ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود صاحب اور کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس سلیمان خالد نے جمعہ کے روز ڈی سی دفتر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرپولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔  اس موقع پر ڈی ایچ او وزیر خان صافی ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ولید، ڈی پی سی آر ڈاکٹر حمایت اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام موجود تھے۔

ڈی سی صاحب نے کہا کہ جمعہ سے شروع ہونے والے پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے اس لئے ہم سب کو اس کی کامیابی میں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہئے۔

انہوں نے پولیو آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ 5 سال سے کم عمر کے ہربچے تک رسائی یقینی بنائیں اور نئی نسل کو پولیو سے بچائیں۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود صاحب نے پولیو آفیسر کو ہدایت کی کہ پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔