مہمند صحافیوں کے وفد کا پاک فوج کے 103 بریگیڈ کا دورہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع مہمند کے تحصیل ممد گٹ کیمپ میں ضلع کے میڈیا نمائندگان کا برگیڈئیر رؤف شہزاد کمانڈر 103 بریگیڈ سے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے ضلع مہمند کی سیکیورٹی ،ترقی و حوشحالی کے لیے کئے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالنا تھا۔

دورانِ ملاقات میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دی گئ جس میں بتایا گیا کہ علاقے میں موجود بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے لیے بھی کوشاں ہے جبکہ آئی ای ڈی اور کراس بارڈر فائر پر الحمدللہ نمایاں حد تک قابو پا لیا گیا ہے

پریگنگ میں بتایا گیا کہ حال ہی میں رحمت کور تحصیل صافی میں باشندگان کی واپسی اس بات کی غماز ہے کیونکہ ضلع مہمند امن کی جانب رواں ہےاور پاک فوج بھی علاقے کی پاسماندگی دور کرنے کے لئے بہت سے پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے ۔

پروجیکٹس کے حوالے سے بتایا گیا کہ ٹی ایچ کیو ممد گٹ،فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد ،آپریشن زدہ علاقے کی بحالی کے پروجیکٹس ،غلنئی ممد گٹ روڈ پر ویٹ اسٹیشن کا قیام ،چیف آف دی آرمی سٹاف یوتھ ایمپلایمینٹ اسکیم کے تحت جوانوں کی پاک فوج میں شموليت ،سرسبزوشاداب پاکستان پروگرام کے تحت علاقے میں وسیع پیمانے پرشجرکاری مہم ،کھیلوں اور تعلیمی مقابلوں کا انعقاد اور کیڈٹ کالج مہمند شامل ہیں ۔۔

یومِ پاکستان  کے حوالے سے کہا گیا کہ 23 مارچ کو مختلف کھیلوں ،تقریری مقابلوں اور مہمند میراتھن بھی ہونے جا رہا ہے جس میں ہر عمر کے لوگ حیصہ لیں سکیں گے ۔

میڈیا نمایندگان اس عزم کا اظہار کیا کہ  پاک فوج کے علاقے میں دلچسپی اور اس کی بحالی کےلیے دن رات انتھک محنت اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ضلع مہمند ایک ترقی یافتہ ضلع ہوگا۔