مہمند سیاسی اتحاد کا ترقیاتی سکیموں پر پابندی ختم کرنے کے لئے کمیٹی قائم

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

مہمند سیاسی اتحاد کا ترقیاتی سکیموں پر پابندی ختم کرنے کے لئے سیاسی اتحاد کا اہم اجلاس مہمند پریس کلب میں منعقد ہوا۔

اجلاس  میں مہمند سیاسی اتحاد کے جنرل سیکرٹری فضل ہادی(پی پی پی)،ڈاکٹر فاروق افضل(پی پی پی)حاجی زرخان صافی(مسلم لیگ ن)ملک عظمت خان (مسلم لیگ ق)ملک مصطفی (QWP)ملک جہانزیب،اختر شاہ،ملک فردوس خان(جماعت اسلامی)نوید خان،سعید صافی(اے این پی)میر افضل مہمند ودیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں ترقیاتی سکیموں پر متعلقہ پارلیمنٹرین کی طرف سے سٹے آرڈر اور ترقیاتی عمل پر پابندی ختم کرانے کے لئے کمیٹی بنائی گئی جو ایم این اے، سینیٹر اور ایم پی ایز سے ملاقات کر کے ضلع مہمند کے عوام کی محرومی ختم کرنے کے لئے ترقیاتی فنڈز جلد از جلد خرچ کرنے پر زور دینگے ۔

مہمند سیاسی رہنماوں نے آپریشن میں تباہ شدہ مکانات کے معاوضہ کے لئے FDMA اور متعلقہ اداروں کے ساتھ معاملہ اٹھانے کے لئے بھی لائحہ عمل طے کیا ۔ ب

اجلاس کے شرکاء نے ڈی پی او مہمند سے ملاقات میں انضمام کے بعد پولیس نظام سے متعلق معاملات حل کرنے پر بات چیت کی اور ضلع مہمند میں ٹریفک نظام کے ساتھ ساتھ خاصہ دار فورس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فضل احمد جان نے سیاسی اتحاد کے وفد کو مذکورہ تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔