پولیس کا غلنئی میں موٹرسائیکل سوار وں میں مفت ہیلمٹ تقسیم

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ڈی پی او مہمند فضل احمد جان نے منگل کے روز ہیڈکوارٹر غلنئی میں کامرس کالج کے قریب پشاور تا باجوڑ شاہراہ پر موٹرسائیکل سوار وں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کر دیے.

اس موقع پر ان کے ہمراہ لائسنس انچارج وسیم خان، ڈی ایس پیز جان محمد، انقلاب،لیاقت خان،انسپکٹر امجد خان اور دیگر ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی موجود تھے۔

ڈی پی او مہمند فضل احمد جان نے کہا کہ موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کا استعمال انتہائی ضروری ہے، ہیلمٹ پہننے والے شدید نوعیت کے حادثات میں بچ سکتے ہیں۔ اپنی جان کی حفاظت ہرشخص کی ذمہ داری بنتی ہے ان خیالات کا اظہار

اس دوران مفت ہیلمٹ دیتے وقت ڈی پی او فضل احمد جان نے موٹرسائیکل سواروں کو بتایا کہ وہ سفر کے دوران اپنی جان کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ہیلمٹ کااستعمال ضرورکریں تاکہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں کم سے کم جانی نقصان ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اکثر موٹرسائیکل سوار سفر کے دوران ہیلمٹ کا استعمال نہیں کرتے اور پھر حادثہ کی صورت میں بہت بڑا نقصان ہوتا ہے جس میں موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ اسلئے موٹرسائیکل سواروں اور تمام ڈرائیوروں کیلئے ٹریفک سے آگاہی حاصل کرنا ضروری ہے۔

بعدازاں لائسنس انچارج وسیم خان نے موٹرسائیکل کو متنبہ کیا کہ اگرآئندہ کیلئے مہمند ٹریفک اہلکاروں نے چیکنگ کے دوران ہیلمٹ کے بغیر سفر کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کو پکڑلیا توان کو ٹریفک قوانین کے مطابق پرچہ دیکر جرمانہ بھی کیا جائے گا۔