مہمند کے تحصیل پڑانگ غار میں پوست کی فصل کے خلاف کاروائی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

مہمند کے تحصیل پڑانگ غار میں مقامی پولیس کا پوست کی فصل کے خلاف کاروائی کے دوران 47کنال اراضی پر پوست کی فصل تلف کی گئی۔

ضلع مہمند کی لوئر سب ڈویژن کی تحصیل پڑانگ غار کے علاقہ یوسف بابا میں پولیس نے پوست کی کاشت فصل کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 47کنال اراضی پر کاشت کی گئی پوست کی فصل کو تلف کیا.

اس موقع پر سب ڈویژنل پولیس آفیسر دل فراز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات ہم نے چار افراد کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش پوست کی فصل کی نشاندہی کرتے ہوے ہم نے کاروائی شروع کی.

انہوں نے کہا کہ یوسف بابا اور گرگرے میں پوست کی فصل جو مجموعی طور پر 47 کنال اراضی پر کاشت فصل کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تلف کر دیا دیا.

یاد رہے کہ اس سے قبل پڑانگ غار کے علاقہ اوریا میں 33کنال ارآضی پر پوست کی کاشت فصل لو تلف کیا گیا تھا جبکہ دونوں کاروائیوں کے دوران دس افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے