پاک فوج کا امہ چلڈرن اکیڈمی میں یتیم بچوں میں ضروری اشیاہ تقسیم

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

جنوبی وزرستان کے صدر مقام وانا میں امہ چلڈرن اکیڈمی وانا میں کمانڈنٹ ایس ڈبلیو ایس محمد وسیم الطاف نے یتیم بچوں میں سکول یونیفارم اور شوز تقسیم کردیے۔ اس موقع پرکرنل ناوید 136 وینگ کے علاوہ سکول کے بچے اور اساتذہ موجود تھے۔

سکول کے بچوں اور اساتذہ نے کمانڈنٹ کا پرتپاک استقبال کیا۔ ساوّتھ وزیرستان سکاوّٹس کمانڈنٹ محمد وسیم الطاف نے کہا کہ ایف سی ساوّتھ کا امہ چلڈرن اکیڈمی وانا کے ساتھ تعاون کسی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ ایف سی ساوّتھ کی جانب سالانہ 36 لاکھ روپے امہ چلڈرن اکیڈمی کے یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے کیش کی صورت میں مل رہے ہیں تاکہ یتیم بچوں پر خرچ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ تین کروڑ کی لاگت سے اکیڈمی کے ساتھ بچوں کے لئے 100 بیڈ کا ہاسٹل، پاک افغان شاہراہ سے اکیڈمی تک پکی سڑک اور ہاسٹل میں مقیم 100 بچوں کے لئے راشن فری کی سہولت دینے کا پروگرام بنایا ہے۔

انھوں نے عزم کا اظہار کیا کہ امہ چلڈرن اکیڈمی کے طلباء کو ہر حال میں مکمل تعاون فراہم کیا ہے اور آئندہ بھی ہر قسم تعاون دینے کے لئے تیار ہیں۔ انھوں نے سکول کے بچوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی پڑھائی پر بھر پور توجہ اور انسان کی قابلیت کا انحصار پڑھائی پر ہوتا ہے جو بچہ شوق سے پڑھتا ہے وہ مسقبل میں کامیاب ہوگا۔