لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں سائیکاٹری او پی ڈی کا آغاز کردیاگیا

وبائی محکمہ صحت نے صوبہ خیبر پختونخوا میں نفسیاتی مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں سائیکاٹری او پی ڈی کا آغاز کردیا ،

ممتاز سائیکاٹرسٹ اور سائیکاٹری سوسائٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی سربراہ ڈاکٹر عمران خان ہر ہفتے جمعہ کے روز اوپی ڈی پر مریضوں کا معائنہ کریں گے ،

اس سلسلے میں گزشتہ روز ہسپتال انتظامیہ نے باقاعدہ افتتاح تقریب کا اہتمام کیا گیا اور فیتہ کاٹ کر باقاعدہ او پی ڈی پر مریضوں کا معائنہ شروع کردیاگیا،

ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کے ذہی مریضوں نے صوبائی محکمہ صحت اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے صوبہ کے قابل اور فرض شناس سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر عمران خان کی خدمات حاصل کرکے مریضوں کے لئے بہترین سہولت فراہم کی ہے۔