ڈیرن سیمی کی عمران خان سے ملاقات میں ٹیکس دینے کا حامی

اکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی، کپتان ڈیرن سیمی، مینٹور ہاشم آملہ و دیگر نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات وزیر اعظم عمران خان نے ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے کے اعلان پر انہیں گرمجوشی سے مبارک باد دی۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے ڈیرن سیمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے آپ کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے ڈیرن سیمی پاکستانی شہریت ملنے پر مبارک باد بھی دی۔ اس موقع پر ڈیرن سیمی نے کہا کہ وہ بھی پاکستان میں ٹیکس ادا کرنا چاہتے ہیں جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ انہیں ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے عظیم جنوبی افریقی بلے باز اور پشاور زلمی کے مینٹور ہاشم آملا کو بھی خوش آمدید کہا۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور مینٹور ہاشم آملا وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ موجود ہیں— فوٹو بشکریہ پشاور زلمی

وزیر اعظم نے کہا کہ خوشی ہے کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے اور لوگ خوش ہیں، پی ایس ایل کے تمام میچز میں اسٹیڈیم بھرے ہوئے ہیں جس سے پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت پیغام گیا ہے۔۔