قبائلی نوجوانوں کا کورکمانڈر پشاور سے ملاقات

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل نعمان محموداور آئ جی ایف سی (ساوُتھ) میجر جنرل اظہر اقبال عباسی کے ساتھ قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں پر مشتمل "یوتھ وفد” نے 11 کور پشاور میں تعارفی ملاقات کی۔

وفد میں یوتھ جرگہ کےچیئرمین عمر وزیر کی سربراہی میں نوجوانوں کے وفد نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں علاقے کے مسائل اوران کے حل کے حوالے سے غور کیا گیا۔

ملاقات کے دوران کور کمانڈر صاحب نے نوجوانوں کو یقین دلاتے ھوئے کہا کہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر علاقے کی تعمیر وترقی کیلیے کام کریں گے۔

انہوں نے زور دیا کہ نوجوانوں کے جائز مطالبات اور محرومیوں کا ہمیں ادراک ھے۔ان کے مطالبات جائز ھے۔مسائل کے حل کیلیے نوجوانوں کے ساتھ ملکر مشترکہ طور پر کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

ملاقات کے دوران آئ جی ایف سی صاحب میجر جنرل اظہر اقبال عباسی صاحب نے کہا کہ ماضی میں قبائلی روایات کی وجہ سے نوجوانوں کو نمائندگی نہیں دی گئ ھے۔اب نوجوانوں کو پورا موقع دیاجارہاھے۔انشاءاللہ اب یہ سلسلہ لمبے عر صے تک جاری رھے گا۔

چیئرمین قبائل یوتھ جرگہ عمر وزیر نے بات کرتے ھوئے کہا کہ کور کمانڈر اور آئ جی ایف سی صاحب کی طرف سے نوجوانوں کا تعارفی نشست بلانا ایک خوش آئند بات ھے۔

انہوں نے مسائل کےحل کےحوالے سے ایک دوسرے کے مسائل سننے اور ان کے حل کیلیے اسی طرح ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاھئے۔

عمر وزیر نےکہا کہ آئ جی ایف سی صاحب کے ساتھ ایک دوستانہ تعلق ھے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کا رشتہ ھے جو کہ علاقے کی تعمیر و ترقی کیلیے نہایت اہم ھے۔

عمر وزیر نے سابقہ کور کمانڈر شاہین مظہرکے رویے اور نوجوانوں کے مسائل بخوشی سننے کی خوبیوں کی تعریف بھی کی۔نئے کور کمانڈر صاحب سے درخواست کی کہ سابقہ کور کمانڈر صاحب کے طرز پر آپ کو بھی نوجوانوں کے مسائل بخوشی سننے چاھئے تاکہ لوگوں کے جو محرومیاں اور احساسات ھے۔وہ آپ تک صحیح معنوں میں پہنچ سکے۔

عمر وزیرنےکور کمانڈر صاحب سےدرخواست کی کہ حکام اور سویلین کے درمیان کسی مسلے میں جائز اور ناجائز کے اصولوں کی بنیاد پر فیصلے ھونے چاھئے نہ کہ کلاس یا طبقے کی بنیاد پر اور اگر کوئ سویلین کسی سرکاری اہلکار کے متعلق خدشات کا ظہار کرتاھے تو بخوشی سننی چاھئے۔

ملاقات میں ترقیاتی کاموں میں نوجوانوں کے ساتھ مشاورت کرنے اور ان کو موقع دینے پر بھی بات چیت ھوگئ اور قبائلی اضلاع میں تھری جی اور فورجی شروع کرنے پر بھی بات چیت ھوگئ۔

کور کمانڈر پشاور نے تھری جی اور فورجی کے حوالے یقین دلایا کہ انشاءاللہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اس مسلے پر ضرور بات کروں گا اور امید ہے کہ بہت جلد وہاں پر سیلولر انٹرنٹ بحال ہو جاے گا

نوجوانوں کو قلعہ بلاحصار اور PAF پشاور کا ویزٹ بھی کرایا گیا۔