عثمان شنواری نے تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ حاصل کرلیا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

میلبور ن (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری نے بگ بیش لیگ کے تازہ سیزن کی تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ حاصل کرلیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بیگ بیش لیگ میں میلبورن رینی گیڈز کی نمائندگی کررہے عثمان شنواری نے میلبورن اسٹارز کیخلاف اپنے اسپیل کی پہلی گیند کرائی جو انتہائی تیزرفتار قرار پائی۔

عثمان شنواری نے یہ گیند151 کلو میٹر فی گھنٹہ سے کرائی ،سوشل میڈیا پر ان کی اس برق رفتار بولنگ کے خوب چرچے ہے.