پشاور کی تاریخی سنہری مسجد خواتین کیلئے 25 سال بعد کھول دی گئی

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پشاور کی تاریخی سنہری مسجد کو خواتین نمازیوں کیلئے 25 سال بعد کھول دیا گیا۔ پشاور کی سنہری مسجد میں 25 برس قبل بڑی تعداد میں خواتین عبادت کیلئے آتی تھیں۔

خواتین مسجد کے مخصوص حصے میں 5 وقت کی نماز کے علاوہ نماز عیدین، تراویح اور نماز جمعہ بھی ادا کرتی تھیں، تاہم 25 برس قبل دہشت گردی کی وجہ سے مسجد کے اس حصے کو بند کر دیا گیا تھا اور خواتین کے مسجد میں آنے پر پابندی لگا دی گئی تھی، البتٰہ اب مسجد کے اس حصے کو کھول دیا گیا ہے اور خواتین یہاں نمازیں ادا کرسکیں گی.

فی الحال خواتین کو صرف نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے جبکہ سنہری مسجد پشاور کینٹ کے وسط میں واقع ہے، مسجد کے مخصوص حصے میں بیک وقت 150 خواتین نماز ادا کرسکیں گی۔

سنہری مسجد 1946ء میں تعمیر کی گئی تھی اور اسے پشاور کی سب سے خوبصورت مسجد قرار دیا جاتا ہے۔