‘اٹو رکشہ چلائینگے اور صرف اپنے لئے حلال روزی کمائیں گے’

ضلع باجوڑ میں تنظیم بحالی معذوران باجوڑ کی پلیٹ فارم سے باجوڑ کے خصوصی افراد کے فلاح بہبود کا سلسلہ جاری ہے۔

آج تنظیم کے صدر حضرت ولی شاہ نے باجوڑ تحصیل خار کے رہائشی ایک ٹانگ سے معذور باہمت نوجوان عرف خان کو ایک 2020 ماڈل جدید اٹو رکشہ بمعہ کاغذات فری حوالہ کیا۔

عرف خان نے بمعہ کاعذات فری راٹو کشہ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے پہلے وہ روزانہ کے مزدوری پر رکشہ چلاتا تھا جس سے اس کے گھر کے اخراجات بڑی مشکل سے پورےہہو رہے تھے لیکن اب انشاء اللہ وہ دل جمی کے ساتھ اٹو رکشہ چلائینگے اور نہ صرف اپنے لئے حلال روزی کمائیں گے بلکہ اپنے دوسرے خصوصی افارد کے ساتھ مدد بھی کرینگے۔

اس موقع پر تنظیم بحالی معذوران باجوڑ کے صدر حضرت ولی شاہ نے کہا کہ اب انشاء اللہ اس سے عرب خان کسی کے محتاجی کے بغیر اپنے خاندان کا پیٹ بھی پال سکے گا اور ایک نارمل فرد کی طرح عوامی خدمت میں بھی کردار ادا کرے گا.

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر ایک اور خصوصی فرد کو باروزگار بنانے کے لئے ایک اوراٹو رکشہ آسان قسطوں سے فراہم کرے گا۔

حضرت ولی شاہ نے ان کے ساتھ تعاون پر ICRC پاکستان اور C-ARP صوابی سنٹر اور سپیشلی ڈیس ایبلٹی اینکلوجن ایڈوائزر پاکستان کے محمد صلاح الدین صالح کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہو۔

انہوں نے کہا کہ وہ دوسرے مخیر حضرات بھی ہمارے ٹنظیم کے ساتھ تعاون کریں تاکہ خصوصی افراد بھی ہمارے معاشرے کے فعال شہری بن سکیں۔