ضلع کرم کے بعد ٹڈی دل کا ضلع اورکزئی پر بھی حملہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ڈیرہ اسمعیل خان، لکی مروت اور ضلع کرم کے بعد ٹڈی دل نے قبائلی ضلع اورکزئی کے مختلف علاقوں پر حملہ کردیا۔

نمائندہ ٹرائبل پریس کے مطابق اپر اورکزئی سب ڈویژن کے مختلف علاقوں علی خیل ملا خیل ماموزئی کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں فصلوں اور باغات پر ٹڈی دل حملہ آور ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں اپر اورکزئی کے علاقوں غلجو، خادیزو، ڈبوری کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں بھی فصلوں اور باغات پر ٹڈی دل حملہ آور ہیں اور گندم کی فصل اور باغات کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں، ٹڈی دل ایک جگہ نقصان کر کے دوسری جگہ پہنچ جاتے ہیں جس سے عوام شدید پریشان ہیں۔

خیال رہے کہ 26 فروری کو ٹڈی دل ایک بار پھر لکی مروت میں داخل ہو گئے تھے جو فصلوں کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں جبکہ روک تھام کے لئے حکومت جانب سے کسی قسم کے اقدامات نظر نہیں آ رہے۔

اس سے قبل سات فروری کو ٹڈی دل ڈیرہ اسمعیل خان پر حملہ آور ہوئے تھے جہاں پر انہوں نے فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر ٹڈی دل پہاڑی علاقوں میں ہیں جہاں پر ایک ماہ کے لئے مال مویشی چرانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔