مہمند میں 10بلین ٹری منصوبے کا افتتاح

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع مہمند میں سیکرٹری جنگلات شاہد اللہ خان نے10ملین ٹری سونامی منصوبے کا افتتاح کردیا۔

سیکرٹری جنگلات شاہد اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر ضلع مہمند افتخار عالم نے پلئی ڈیم میں ٹن بلین ٹری سونامی مہم کے آغاز کے دوران میڈیا کیساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ منصوبے کی لاگت 27ارب روپے ہے جس سے سابقہ فاٹا میں درخت لگائے جائیں گے.

ضلع مہمند کے تمام علاقوں میں پودے لگائے جائیں گے جس میں علاقہ کے عوام کو روزگار کے ساتھ ساتھ ایک بہترین ماحول بھی مل جائے گا جبکہ ان جنگلات پر علاقہ کے عوام کا حق ہوگا.

انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام صرف جنگلات کو کامیاب بنانا ہے باقی زمین اور جنگلات پر ہمارا کوئی حق نہیں ہوگا پلئی ڈیم ایک خوبصورت علاقہ ہے ضلع مہمند کے لئے پلئی ڈیم ایک پکنک سپاٹ ہے یہاں پر ہم بہت جلد پکنک سپاٹ بنائیں گے۔

اس موقع پر چیف کنزر ویٹر خیبر پختونخوا علی گوہر خان ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسرمحمد صدیق ،تحصیلدار پڑانگ غار،اور فارسٹر محمد زیب بھی موجود تھے۔

سیکرٹری جنگلات نے کہا کہ اس سے پہلے ہم نے بلین ٹری سونامی کے نام سے پراجیکٹ مکمل کیا ہے جس میں ہمیں کامیابی ملی جبکہ ضلع مہمند میں پہلی بار 10بلین ٹری سونامی کے نام سے یہ منصوبہ جاری ہے جس کی لاگت 27ارب روپے ہیں۔