جنوبی وزیرستان میں میوند چلڈرن اکیڈمی کا افتتاح

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

جنوبی وزیرستان کے صدر مقام میں میوند چلڈرن اکیڈمی کا آج باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ پروگرام کے مہمانِ خصوصی پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر امان اللہ وزیر تھے۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے پرنسپل موسیٰ وزیر نے کہا کہ یہ میوند چلڈرن اکیڈمی سسٹم کی مین کیمپس ہے دیگر اس کی تین پرانچ غواہ خواہ، نیو زیڑی نور اور کاریز کوٹ گنگی خیل میں قائم کیے گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے ان اداروں میں بچوں کو معیاری تعلیم دینے کا پرگرام بنایا ہے جس کا یہ پہلی کڑی ہیں۔

ان کا کحنا تھا کہ ان چار تعلیمی اداروں میں انگلش اور کمپوٹر کی اکیڈمیاں چند دنوں میں قائم کرینگے جن میں بچوں کو سکنڈ ٹائم انگلش اور کمپوٹر پڑھا ئے جائیں گے۔