پاک فوج کی جانب سے ضلعی صحت دفتر کو 3 ایمبولینس گاڑیاں فراہم

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے ضلعی صحت دفتر کو 3 ایمبولینس گاڑیاں فراہم کردیں۔

آج  ڈی ایچ او ڈاکٹر حمید اللہ خان نے ملک امین کے ہاتھ سے 3 ایمبولینس گاڑیوں کی چابیاں وصول کیں۔

ٹی این این کے ساتھ گفتگو میں اس حوالے سے ڈاکٹر حمید اللہ خان کا کہنا تھا کہ پاک ارمی نے ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا جبکہ مزید ایمبولینس گاڑیاں اور صحت کی سہولیات دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایمبولینس ان علاقوں کو دیں گے جو دور دراز ہوں اور جہاں زیادہ ضرورت ہو۔

ڈاکٹر حمید اللہ خان اور ملک امین نے بتایا کہ کورکمانڈر پشاور مظہر شاھین اور 7 ڈویژن کے میجر جنرل شاکراللہ خان خٹک سے وزیرستان کے غریب عوام کیلئے صحت کی سہولیات دینے کی اپیل کی تھی۔

انہوں نے کور کمانڈر پیشاور مظہر شاھین صاحب اور 7 ڈویژن کے میجر جنرل شاکراللہ خان خٹک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی وزیرستان کے غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔