انگور بارڈر پر افغانستان سے انے والے مسافروں کا سکریننگ شروع

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin
Share on whatsapp

جنوبی وزرستان کے صدر مقام وانا میں کرونا وائرس کے روک تھام کے لئے حکومتی عہداروں کا میٹنگ کا انعقاد ہوا.

ڈپٹی کمیشنر ساوتھ، ای ڈی سی ساوتھ کے سربرائی میں ڈاکٹرز اور میڈیکل ٹیم کا خمرنگ بریگیڈ کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر ہوا.

حکومتی عہدداروں نے ہدیات جاری کرتے ہوئے ایم ایس شولام اور ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا کے میڈیکل ٹیم کو پاک افغان بارڈر انگوراڈہ پر تعنیات کرنے کا حکم دیا اور ساتھ میں ایمبولنس اور دیگر ایکیویپمنٹ مہیا کر دیا.

جنوبی وزرستان کے شولام ہسپتال اور ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا کے عملے نے کرونا وائرس میں مبتلا افراد کے لیئے وانا ہسپتال میں ایک وارڈ مختص کردیا جبکہ بریگیڈئر خمرنگ اور ڈی سی وانا نے میڈیکل ٹیم کو انگوراڈہ پر تعنیات کردیاگیا۔

یاد رہے کہ اج سے انگور بارڈر پر افغانستان سے انے والے مسافروں کا سکریننگ شروع ہوچکا ہے۔