بھارتی دراندازی کو ناکام بنانے کا ایک سال مکمل

اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں 27 فروری کو 2 بھارتی جنگی جہازوں کو تباہ کر کے بھارتی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کی یاد میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف ایئر اسٹاف چیف مجاہد انور خان تھے اس موقع پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 27 فروری کو پاک فضائیہ نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو مار گرا کر ایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ آج ہم آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کی ’شاندار فتح‘ کی یاد منانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

پاک فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’پاک فضائیہ نے اپنی روایت پر قائم رہتے ہوئے ایک مرتبہ پھر پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری سے اپنی پہچان قائم کی‘۔

بھارتی طیاروں کی تباہی کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’فوری اقدامات اور حیران کن ردِ عمل نے حملہ آور کا غرور خاک میں ملادیا‘۔

ایئر چیف کا مزید کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری کامیابیاں اللہ کی مہربانی کی بدولت ہے، دہائیوں کی محنت، پاک فضائیہ کی آپریشنل گنجائش میں ہمارے پیش رو کی انویسمنٹ اور ہمارے اہلکاروں کے بہادرانہ اقدامات نے اس بات میں کوئی شبہ نہیں چھوڑا کہ پی اے ایف بنیادی قومی دفاع کو یقینی بنارہی ہے اور بناتی رہے گی۔

انہوں نے پاک فضائیہ کو ’سخت جان‘اور اپنے مشن پر توجہ مرکوز‘ رکھنے والے فوج قرار دیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ’میرے جوانوں، جہاں میں پاکستانی قوم کو کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی پاک فضائیہ کی تیاریوں کا یقین دلاتا ہوں وہیں ہم پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے‘۔

خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یاد رہے کہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں ہم کسی سے کم نہیں، دیگر خدمات کے ساتھ پی اے ایف پاکستان کے دفاع کے لیے تیار ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’گزشتہ برس فروری میں سب سے اہم آپ کی پیشہ ورانہ برتری اور دشمن کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت ہے، جس کے لیے ہم نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا۔‘

تقریب کے دوران مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ سے قبل کے واقعات پر روشنی ڈالی گئی تھی

27 فروری کو کیا ہوا تھا؟

گزشتہ برس 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے شہر پلوامہ میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی بس پر حملے میں 44 بھارتی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جس کا الزام بھارت نے ہمیشہ کی طرح پاکستان نے عائد کیا تھا لیکن پاکستان نے اس کی تردید کی تھی۔

دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا اسی دوران 26 فروری 2019 کوبھارتی طیاروں نے آزاد کشمیر کے علاقے بالا کوٹ میں دراندازی کی کوشش کی جسے پاکستانی طیاروں نے ناکام بنا دیا تھا۔

جس کے اگلے ہی روز بھارتی طیاروں نے ایک مرتبہ پھر دراندازی کی کوشش کی جس کے جواب میں پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرایا تھا جس میں سے پاکستانی حدود میں گرنے والے ایک طیارے میں سے پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرلیا تھا۔

تاہم گرفتاری کے چند روز بعد ہی پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے واپس بھارت کے حوالے کردیا تھا۔