پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار قبائلی اضلاع کے اندر عدالتوں کی فعالیت کے حوالے سے ضلع باجوڑ تمام قبائلی اضلاع پر سبقت لے گیا۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق آج بروز جمعہ ضلع باجوڑ میں سول کالونی خار کے اندر قائم ہونیوالی ضلعی عدالت نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے جہاں کئی مقدمات کے فیصلے سنائے گئے۔
دوسری جانب عوامی، سیاسی اور سماجی حلقوں نے ضلعی عدالتوں کی فعالیت خیر مقدم کرتے ہوئے اس کو تاریخ ساز قدم قرار دیاہے۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ عدالتوں کے قیام سے یہاں کے عوام کی70سالہ محرومیوں کا خاتمہ ہوگا اور عوام کو انصاف کی فراہمی اب ممکن ہوسکے گی۔
عوامی حلقوں نے اپیل، وکیل اور دلیل کا حق ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔