پاک فضائیہ نے27 فروری کی مناسبت سے نیا نغمہ جاری کر دیا

پاک فضائیہ نے27 فروری کی مناسبت سے نیا نغمہ ” اللہ اکبر” جاری کردیا ہے۔

پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نغمے ” اللہ اکبر” میں پاک فضائیہ کے شیر دل جوانوں کی بے مثال بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 27 فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے، پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن پر کامیاب حملہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 27 فروری کو پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود میں گھسنے والے 2 بھارتی طیاروں کو مارگرایا تھا جب کہ ایک بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔