صوبائی حکومت اور یو ماسید دھرنے والوں ک امزاکرات شروع

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

یو ماسید دھرنا کے شرکا نے 15 رکنی کمیٹی کی صوبائی حکومت کیساتھ کامیاب مزاکرات کا پہلا پڑاو کیا.

مزاکرات کا دوسرا سیشن 3 مارچ کو ہوگا جس میں حکومتی کمیٹی مسائل کے حل کے لیئے اقدامات پر جرگہ ممبران کو اعتماد میں لے گی۔

ریلیف سیکٹریٹ پشاور میں یوماسید دھرنے کی 15 رکنی کمیٹی کا تحویل مزاکراتی جرگہ ممبر قومی اسمبلی سیف الرحمان محسود اور عالمگیر محسود کی قیادت میں منعقد ہوا۔

حکومت کی طرف سے مزاکراتی کمیٹی میں وزیر قانون سلطان خان، وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، ،مشیر برائے قبائلی اضلاع اجمل خان وزیر، وزیر ریلیف اقبال وزیر ،سیکٹری ریلیف عابد مجید اور کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان جاوید مروت تھے۔

حکومتی کمیٹی نے دھرنے کمیٹی کے جائز مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کمیٹی کو 3 مارچ تک مطالبات کے حل میں ہر ممکن پیشرفت کا عندیہ دیا۔