پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین ڈیرہ اسماعیل خان جیل سے رہا

پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو تقریبا دس قبل ضمانت منظور ہونے کے بعد آج خیبر پختونخوا کے جنوبی شہر ڈیرہ اسماعیل خان جیل سے رہا کردیا گیا ۔

پندرہ فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان کی مقامی عدالت نے منظور پشتین کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

پی ٹی ایم سربراہ کے خلاف بغاوت اور ریاست مخالف تقاریر کے الزامات کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں 6 مقدمات درج تھے جس میں انہیں 27 جنوری کو پشاور کے علاقے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کرکے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔ منظور پشتین کو بعد میں پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جیل منتقل کردیاگیا تھا۔

جیل سے رہائی کے بعد منظور پشتین کو تحریک کے کارکنوں نے جلوس کی شکل میں ڈیرہ اسماعیل خان شہر تک لے گئے۔ کارکنوں سے مختصر خطاب میں منظور پشتین نے کہا کہ بدامنی کی وجہ سے پشتونوں کے گھر بار اور کاروبار تباہ کرنا اور پشتونوں کے وجود کو تسلیم نہ کرنا ہم مزید برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں رہنے سے مجھے زیادہ سکو ن تھا باہر رہ کر جو پشتونوں کے مسائل اور مشکلات کو دیکھتا ہوں تو زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔

اس دورا ن تحریک کے کارکنوں نے حکومت کے خلاف نعرے لگوائے۔

یاد رہے کہ منظور پشتین کو پچھلے  27 جنوری کو پشاور کے شاہین ٹاؤں کے ایک علاقے سے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا  تھا اور بعد میں ان کو ڈیرہ اسماعیل خان  جیل  منتقل کردیا گیا تھا۔