پاراچنار : خیواص متاثرین کا جرگہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ضلع کرم میں متاثرین اہلیان گاوں خیواص کا جرگہ منعقد ہوا، جس میں انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ متاثرین خیواص کو چار، چار لاکھ روپے کے چیک تمام 298 متاثرہ گھرانوں کو دیئے جائیں.

متاثرین کی رجسٹریشن، ATM کارڈ کے زریعے ماہانہ امداد، تباہ شدہ مکانات کی دوبارہ تعمیر اور آبادکاری کے ساتھ ساتھ بنیادی ضروریات، جس میں پانی، بجلی اور روڈ کو پختہ کیا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبے پورے نہ کئے گئے تو ہم احتجاجی مظاہرے اور دھرنا بھی دیں گے اور اپنا حق حاصل کرنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔