پاراچنار میں ‘ضلع کرم مشترکہ علماء کانفرنس’ کا انعقاد

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

پاراچنار میں 8 بلوچ رجمنٹ میں پاک فوج نے ”ضلع کرم مشترکہ علماء کانفرنس“ کا انعقاد کیا، جس میں ضلع بھر کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے و سرکردہ علمائے کرم سمیت کمانڈر 73 بریگیڈ بریگیڈیئر نجف عباس نے بھی شرکت کی.

اس موقع پر 8 بلوچ رجمنٹ کے آفیسر لیفٹنٹ کرنل جاوید الیاس نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس مختصر کانفرنس کا مقصد علاقے میں قائم امن کی فضا کو پائیدار رکھنے میں علماء کے کردار پر روشنی ڈالنا تھا، تاکہ علماء کرام اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں۔

اس موقع پر علامہ اخلاق حسین شریعتی، مولانا ارشاد الدین، تحریک حسینی کے صدر علامہ یوسف حسین، مولانا روح اللہ، مولانا حبیب سمیت کئی علما کرام نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپس کے چھوٹے چھوٹے اختلافات پاکستان کے دشمنوں کو اپنے مزموم عزائم کی تکمیل کیلئے مواقع فراہم کرنے کا سبب بن جاتے ہیں، علمائے کرام کا فرض ہے کہ وہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے علاقائی تنازعات کے حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ہیں اور ہمارا دشمن بھی مشترکہ ہے، جو علاقے میں بدامنی کی کوشش کرکے تمام ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف رہتا ہے۔

اس موقع پر کمانڈر 73 بریگیڈ بریگیڈیئر نجف عباس نے علماء کرام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قیام امن سمیت معاشرے کی اصلاح کیلئے علماء کرام پر ایک عام شہری کی نسبت زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

آخر میں علاقے میں امن، ملک کی سالمیت اور دہشت گردی کے خاتمے اور پاک فوج کی کامیابی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔