پشاور سے منشیات اسمگلنگ کرنیوالا افغان باشندہ گرفتار

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

اینٹی نارکوٹکس فورس نے پشاور سے بیساکھیوں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرنے والے افغان باشندے کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف کو اطلاع ملی تھی کہ پشاور سے کسی بھی وقت ٹیکسلا منشیات اسمگل کی جا سکتی ہے، جس پر انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کی تلاشی شروع کر دی۔ اسی اثناء میں مسافر گاڑی سے شک کی بنیاد پر ایک معذور شخص کو اُتارا گیا اور چیک کرنے پر معذور شخص کی بیساکھیوں میں سے منشیات برآمد ہوئی۔

اے این ایف ذرائع کے مطابق ملزم نے انتہائی مہارت سے بیساکھیوں میں تقریباً ڈیڑھ کلو چرس چھپا رکھی تھی، جسے اے این ایف کی ٹیم نے قبضے میں لے کر افغانستان کے رہائشی جمعہ گل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج درج کر دیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔