ضلع کرم میں ‘آل کرم کرکٹ ٹورنامنٹ’ اختتام پذیر

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

آل کرم کرکٹ ٹورنامنٹ بمقام آگرہ اختتام پذیر ہوگیا، ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے 36 ٹیموں نے حصہ لیا.

فائنل میچ سیٹیزن کرکٹ ٹیم اور کراخیلہ ٹیم کے مابین کھیلا گیا، جس میں سیٹیزن نے کراخیلہ کو دلچسپ میچ کے بعد 18 رنز سے شکست دی۔

ٹورنامنٹ کے فاتح ٹیم کو روائتی طور پر ٹرافی کی بجائے ایک خوبصورت بکرا انعام میں دیا گیا.

ڈسٹرکٹ کرم سپورٹس آفیسر امجد حسین کی ہدایت پر سید مرتضیٰ علی نے کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافی اور کٹس بھی تقسیم کئے۔

کھلاڑیوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امجد حسین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔