ڈین جونز کی اسٹیڈیم سے کچرا چننے کی ویڈیو وائرل

Share on facebook
Share on pinterest
Share on twitter
Share on linkedin

پاکستان سپرلیگ2020 میں کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ اسٹیڈیم سے کچرا چن رہے ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گزشتہ روز پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کھیلا گیا جس کے بعد آفیشلز اور کھلاڑی پانی کی بوتلیں پھینک کر چلے گئے تھے۔

کراچی کنگز کے ہیڈکوچ ڈین جونز نے بوتلیں اور کچرا سمیٹ کر ڈسٹ بن میں ڈالا اور دوسروں کے لیے بہترین مثال قائم کی۔ کنگز کے غیر ملکی ہیڈکوچ ڈین جونز جن کا تعلق آسٹریلیا سے ہے وہ میچ کے بعد گراؤنڈ کی صفائی کرتے دکھائی دیے۔ میچ ختم ہونے کے بعد ڈین جونز نے کھلاڑیوں کے بیٹھنے کی جگہ(ڈگ آؤٹ ) کی صفائی کی۔ غیرملکی کوچ ڈین جونز کے اس عمل کو لوگوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں گزشتہ روز کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دلچسپ مقابلے کے بعد دس رنز سے ہرا دیا تھا۔ کنگز نے چار وکٹوں کے نقصان پر دو سو ایک رنز بنائے پشاور زلمی کی ٹیم بیس اوورز میں سات وکٹ کے نقصان پر ایک سو اکانوے رنز بنا سکی۔