قبائلی اضلاع سمیت خیبر پختونخواہ میں تین ائیرپورٹس فعال

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

ملک میں سیاحت کو فارغ دینے کے لیے خیبر پختونخواہ سمیت قبائلی اضلاع میں میں مزید تین ائیرپورٹس کو فعال کرنے کافیصلہ کر لی گیا ہیں. انتظامیہ کے مطابق فضائی کمپنیوں کی طرف سے فضائی آپریشن کی درخواست پرمکمل فعال کردیا جائے گا

اس سلسلے میں سوات میں سیدو شریف، ڈی آئی خان اور قبائلی ضلع پاراچنار پر ائیرپورٹ سول پروازوں کے لیے تیارکر لئے گئے ہیں جبکہ سوات ائیرپورٹ پر چارٹر طیاروں کی پروازیں شروع ہوگئیں، رن وے میں توسیع بھی منصوبے کاحصہ ہے ۔

خبررساں ادارے کے مطابق وزارت ہوا بازی نے ملک میں سیاحت اور ایوی ایشن کی صنعت کوترقی دینے کے لیے مزید ائیرپورٹ کوکھولنے اور ان کومکمل فعال کرنے کافیصلہ کیا ہے.

ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ان ائیرپورٹس پر فضائی سروس شروع کرن اچاہتا ہے تو وہاں مسافروں کومکمل سہولیات فراہم کی جاے گی جس کے تحت سیدوشریف سوات ائیرپورٹ کو مکمل فعال کردیا گیا ہے.

ان کہ مزید کہنا تھا کہ سیدوشریف ائیرپورٹ کے رن وے کی توسیع بھی کی جائے گی تاکہ مستقبل میں بڑے جہاز بھی سوات آسکیں ۔

پی آئی اے میں جہازوں کی کمی کی وجہ سے بند ہونیوالے ڈی آئی خان ائیرپورٹ کوبھی دوبارہ سول پروازوں کے لیے تیارکر لیا ہے. ڈی آئی خان ائیرپورٹ پر اے ٹی آر طیارے جاسکتے ہیں جبکہ پاراچنار ائیرپورٹ جوکے عرصہ دراز سے سول پروزاوں کے لیے بندتھا بھی تیارکر لیا گیا ہے