لنڈی کوتل میں 20 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

ضلع خیبر لنڈی کوتل خوگہ خیل میں 20 غریبوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں علاقے کے مشران سیاسی قائدین اورعلاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یہ شادیاں شینواری ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کی گئی۔

اس موقع پر اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شینواری ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر حاجی اسلم شینواری نے کہا کہ شینواری ویلفیئر آرگنائزیشن نے ہمیشہ غریب نادارا اور دیگر مستحق افراد کی ہر ممکن مدد کی ہے اور آئندہ بھی علاقے کے غریب اور نادارا افراد کے ساتھ مالی امداد جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کے بہت سے نوجوانوں کی شادیاں زیادہ اخراجات اور رسم اور رواج کے باعث نہیں ہوسکتی مہنگائی کی اس دور میں ایک شادی علاقے کے رسم ورواج کے مطابق لاکھوں روپے خرچ ہو جاتے ہیں جوکہ غریب نوجوان کے بس سے باہر ہے اس لئے شینواری ویلفیئر آرگنائزیشن نے کی کوششوں کی وجہ سے علاقے کے 20 غریب نوجوانوں کی اجتماعی شادیوں کا پروگرام بنایا جوکہ آج اچھے طریقے سے سرانجام ہوسکا۔