ضلع مہمند میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز

موسم بہار کی آمد کیساتھ ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع مہمند میں بھی کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز ہوا.

موسم بہار شجر کاری مہم ایم این اے ساجد خان نے مہمند پریس کلب میں چیڑ کا پودا لگا کر کیا۔ شجر کاری مہم کے افتتاحی پروگرام میں مہمند پریس کلب کے صدر گل محمدمومند سمیت محکمہ جنگلات کے سینئر فارسٹر صدیق اللہ کی شرکت ۔

اس موقع پر ایم این اے ساجد خان نے پودا لگاکر گرین پاکستان پروگرام کے کامیابی کےلئے خصوصی دعا کی ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت جنگلات لگانے میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ ملک اور علاقے میں بڑھتی ہوئے الودگی سے بچنے کے لئے ذیادہ سے ذیادہ پودے لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ..

انہوں نے ضلع مہمند کے عوام کوموسم بہار شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے اپیل کی تاکہ بڑھتی ہوئے الودگی پر قابوں پایا جا سکے اور ہم محکمہ جنگلات اور عوامی کے تعاون سے اپنا ضلع سر سبزوشاداب بنادیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے ضلعے کی تعمیر وترقی کیلئے روڈ،بجلی ،آبنوشی سمیت بڑے بڑے منصوبوں پر عمل پیراہے اوربہت جلد عوام کو مثبت تبدیلی نظر آئےگی ۔