جنوبی وزیرستان میں محکمہ جنگلات کا شعور و آگاہی واک

جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات نے عوام میں شعور وآگاہی پیداکرنے کیلئے وانا بازار میں واک کا اہتمام کیا گیا.

واک میں اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز اور جنگلات آفیسرز سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر اے سی وانا نے کہا کہ حکومت نے ”کلین اینڈ گرین پاکستان” کے نام سے دس بلین ٹری سونامی منصوبے کا مہم شروع کی ہے اس وا ک سے عوام کویہ پیغام دینا ہے کہ ماحول اور زندگی کیلئے درخت کی بڑی اہمیت ہے درختوں کے بغیر اس کائنات میں زندگی کا تصور ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ جنوبی وزیرستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے منفی اثرات کو زائل کیا جاسکے۔

واک کے بعد اسسٹنٹ کمشنر وانا اور محکمہ جنگلا آفیسرز کے علاوہ سکول کے بچوں اور عام لوگوں نے تحصیل برمل کے علاقہ نرگاسئی میں ہزراوں پودے لگائے۔

اس موقع پر محکمہ جنگلات کے حکام نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اس بار پورے جنوبی وزیرستان میں پانچ لاکھ پودے لگائیے جائینگے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں ایسے وسیع علاقے ہیں جہاں کروڑوں پودے لگائیے جاسکتے ہیں اور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ وزیرستان کو ایک سرسبز وشاداب علاقہ بنایا جائے۔