عرفان محسود کا ایک اور عالمی ریکارڈ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

جنوبی وزیرستان کے نوجوان کھلاڑی محمد عرفان محسود نے مارشل آرٹ میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔

اپنی کمر پر 40 پاو¿نڈ وزن رکھ کر، ایک ٹانگ ہوا میں اٹھا کر، نکلز یعنی انگلیوں کے ہتھیلی کے ساتھ جوڑ کے بل پر ایک منٹ میں سب سے زیادہ پش اپ لگانے کا ریکارڈ قائم کیا جسے گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ۔ اس انداز میں ایک منٹ میں 21 پش اپ لگائے۔اس کے علاوہ محمد عرفان محسود نے دیگر 4 ریکارڈ بھی قائم کیے ہیں۔ گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شمولیت متوقع ہے۔

ان میں اپنے اوپر وزن رکھ کر ایک خاص دورانیہ کے دوران پش اپ کے3 عالمی ریکارڈ اور ایک پاو¿ں ہوا میں اور ایک زمین پر رکھ کر پش اپ کا اعزاز شامل ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز عرفان محسود کو ایک ’سیرئل ریکارڈ بریکر‘ یعنی مسلسل ریکارڈ توڑنے والا کھلاڑی بھی قرار دیتی ہے۔

عرفان محسود نے2 ماہ قبل بھی ایک ٹانگ پر کھڑے ہوکر گھٹنے سے ایک منٹ میں 87 ککس لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

عرفان محسود پاکستان کے چوتھے کھلاڑی بن گئے جنھوں نے اب تک 5 عالمی اعزازت حاصل کیے۔یہ تمام ریکارڈز40 دنوں کی قلیل مدت میں بنائے گئے جو اس سے پہلے کسی اور کھلاڑی نہیں کیا۔ عرفان محسودڈیرہ اسمعیل خان میں مارشل آرٹ کی ا کیڈمی بھی چلاتے ہیں جس میں بیشتر کھلاڑی وزیرستان کے متاثرین ہیں۔

عرفان نے یہ تمام ریکارڈ اپنے خرچے پر بنائے ، کسی نے اسپانسر نہیں کیا اور نہ کسی حکومتی اہلکار نے کوئی رابطہ کیا ہے۔

مارشل آرٹ کے ماہر محمد عرفان محسود نے فائن آرٹس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔عرفان محسود نے بتایا کہ جیکی چن کی فلمیں دیکھ کر مارشل آرٹ سیکھنے کا جذبہ پیدا ہوا۔انھوں نے مزید کہا کہ گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ کو ریکارڈ بھیجنے کے دو طریقے ہیں۔ ایک تو ان کے نمائندے کو بلا کر ان کے سامنے عملی مظاہرہ کیا جائے اور دوسرا یہ کہ آپ انہیں ویڈیوز بھیجیں ۔ دوسرے طریقے میں خرچ کم اور وقت زیادہ لگتا ہے۔