وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا مہمند میں پاک افغان سرحد كا دورہ

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد كے اگلے مورچوں كا دورہ كیا اور سلالہ پوسٹ پر تعینات پاک فوج كے جوانوں سے ملاقات كی۔

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد كے اگلے مورچوں كا دورہ كیا، ان کے ہمراہ آئی جی ایف سی میجر جنرل راحت نسیم احمد خان بھی تھے۔

محمود خان نے سلالہ پوسٹ پر تعینات پاک فوج كے جوانوں سے ملاقات كی اور بارڈر پر سكیورٹی فورٹ كا افتتاح بھی كیا۔

وزیراعلٰی نے مامد گاٹ كیڈٹ كالج كا دورہ بھی كیا، جہاں انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا كہ یہ كالج 760 ملین روپے كی لاگت سے 14 ماہ كی قلیل مدت میں مكمل كیا گیا ہے، كالج میں مجموعی طور پر 900 طلباء كیلئے گنجائش موجود ہے، جبكہ دو ہاسٹلز میں مجموعی طور پر 400 بورڈنگ كیڈٹس كی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

كالج میں بیچلر ٹیچرز كیلئے رہائش بنائی گئی ہے جس میں 16 اساتذہ كی رہائش كا انتظام موجود ہے۔