پی ٹی آئی لنڈیکوتل کا پیر نورالحق قادری کیخلاف دھرنا

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin

تحریک انصاف لنڈی کوتل کے عہدیداروں اور کارکنوں نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری کیخلاف دھرنا دیدیا۔

احتجاجی کیمپ میں پی ٹی آی سینئر رہنماء شاہ حسین آفریدی، محمد حکیم آفریدی اور صدام شینواری کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد شریک ہے۔

دھرننا کے شرکاء نے مختلف قسم کے بینرز اور پلے کارڈز آویزاں اور اٹھا رکھے ہیں جن پر نورالحق قادری کے خلاف اور ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج ہیں۔

پی کے 105 کیلئے پین ٹی آئی کے نامزد امیدوار شاہد شنواری نے بھی احتجاجی کیمپ کا دورہ اور شرکاء سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ پاکستان کرپشن سے پاک ہو اور پاکستانی عوام کا روپیہ جن جن لیڈرز نے لوٹا ہے وہ ان سے واپس لیا جائے۔

احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا کہ پارٹی رولز کی خلاف ورزی کرنے پر وفاقی وزیر نورالحق قادری کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے نورالحق قادری پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور کرپشن کے الزامات عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ وفاقی وزیر کیخلاف کارروائی نہ کی گئی تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔